کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید

نیویارک: امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید کی سزا سنادی۔دیوالیہ ہونے والی کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے سابق سی ای او 32 سالہ سام بینک مین فرائیڈ کو نیویارک مین ہٹن کی وفاقی عدالت نے ایک ماہ تک چلنے والے مقدمے کی سماعت کے بعد تمام سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا۔سام بینک مین فرائڈ کو دسمبر میں بہاماس میں گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا۔عدالت نے ایف ٹی ایکس کے 11.02 ارب ڈالر کے اثاثے ضبط کرنے کا بھی حکم دیا جنہیں متاثرین کو ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔سام بینک مین فرائڈ نے ایف ٹی ایکس چلانے میں “غلطیوں” کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے اپنے صارفین کے 10 ارب ڈالر کی رقم چوری کرنے سے انکار کیا۔جیوری نے سام بینک مین فرائڈ کو سات سنگین جرائم کا مجرم پایا جس میں صارفین کو دھوکہ دینا اور منی لانڈرنگ کے قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں