امریکا کی ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی تیاری
امریکا ایران میں ہزاروں کی تعداد میں زمینی افواج بھیجنے کی تیاری کررہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ امریکی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تقریباً 4,000 میرینز پر مشتمل ایک گروپ پہلے ہی مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔مزید بحری جہاز اور فوجی ملا کر یہ تعداد 8,000 تک بھی جا سکتی ہے۔ عہدیداروں کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس کا مقصد خلیج میں سیکیورٹی سے متعلق ہے۔فوج بھیجے جانے کا مقصد خاص طور پر آبنائے ہرمز کھلوانا بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ بول چکے ہیں کہ امریکا خود آبنائے ہرمز کھولنے کے اقدامات کرسکتا ہے۔فوج بھیجے جانے کا مقصد اس کے علاوہ امریکی مفادات اور اڈوں کا تحفظ اور ممکنہ اگلے اقدامات کے لیے تیاری ہے۔ کچھ امریکی حکام نے ایران کے ساحل یا اہم مقامات پر فوج اتارنے کے آپشن پر غور کیا ہے۔
Load/Hide Comments



