امریکا: گورکن نے 73 برس بعد اپنے پیشے کو خیرباد کہہ دیا
امریکا میں ایک گورکن نے ریکارڈ 73 برس بعد اپنے پیشے کو خیرآباد کہہ دیا۔
ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے 92 سالہ ایلن مک کلوسکی نے قبر کھودنے کا کام 1952 میں شروع کیا۔ ابتداء میں یہ انہوں نے ایک وقتی کام کے طور پر شروع کیا تھا لیکن آہستہ آہستہ یہ ان کے ایک طویل کیریئر میں بدل گیا۔
2021 میں انہیں سب سے طویل عرصے تک قبر کھودنے والے کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ ملا، جب وہ اس کام میں 68 سال اور 191 دن گزار چکے تھے۔
مک کلوسکی کے بیٹے ڈین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد نے آخرکار نومبر 2025 میں ریٹائرمنٹ لے لی، اور یوں انہوں نے اپنا ریکارڈ بڑھا کر 73 سال اور 75 دن تک پہنچا دیا۔
Load/Hide Comments



