ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، روس
روس نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے خطے میں فوجی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا حق حاصل ہوتا ہے۔ ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں خطے میں بڑے تصادم کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔روس نے فریقین سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان حالیہ برسوں میں تعلقات مضبوط ہوئے ہیں خصوصاً دفاعی اور فوجی تعاون اور توانائی اور اقتصادی منصوبوں کے حوالے سے۔
Load/Hide Comments



