ایران میں گرلز اسکول پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملہ، شہادتوں کی تعداد 148
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مبینہ مشترکہ حملوں کے حوالے سے ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی ایران کے شہر مناب میں ایک گرلز ایلیمنٹری اسکول پر فضائی حملہ کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں۔ ابتدائی اطلاعات میں کم از کم 51 افراد کی شہادت اور 60 کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 148 تک پہنچنے کی خبر سامنے آئی، جبکہ 95 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں طالبات اور اسکول کا عملہ شامل ہے۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹا کر دبے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments



