آپریشن غضب للحق جاری 331 طالبان کارندے ہلاک
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کیخلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے، افغان طالبان رجیم کو پاکستان کے ہاتھوں بھاری جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 28 فروری صبح 9 بجے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا جس میں افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments



