امریکا ایران مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ بے نتیجہ ختم
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر ہونے والے اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، تاہم فریقین نے آئندہ ہفتے دوبارہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیش رفت ہوئی ہے اور جلد مزید تکنیکی سطح کی بات چیت ہوگی۔ عمانی ثالثوں نے بھی عندیہ دیا ہے کہ اگلا دور ویانا میں متوقع ہے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی قیادت صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام ایرانی تجاویز سے مکمل طور پر مطمئن نہیں تھے۔
Load/Hide Comments



