جاپان کی خوبصورت ترین چشموں کی دکان سیاحتی مقام بن گئی

ٹوکیو: جاپان میں ایک ایسی دکان ہے جسے جاپان تو کیا بلکہ شاید دنیا کی خوبصورت ترین عینکوں کی دکان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے خطے اکیبورو میں چشموں کی ایک دکان 50 سالوں سے موجود ہے جسے ’اسپیکٹیکلز میوزیم‘ کہا جاتا ہے۔ یہ چشموں کی خریداری کے لیے سب سے مشہور جگہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔یہ دکان ٹوکیو کے ہیگاشی ڈوری کی شاپنگ اسٹریٹ پر واقع ہے۔ اسپیکٹیکلز میوزیم جاپانی دارالحکومت میں انسٹاگرام پر بہترین مقام کے طور پر قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں