ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کون سی ٹیم سیمی فائنل کہاں کھیلے گی، شیڈول میں بڑی تبدیلی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنلز کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے واضح کیا ہے کہ اگر سری لنکا سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ مخصوص حالات میں اپنا میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکتا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنل 1 کے مقام کا فیصلہ ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا۔
اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنا لیتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
تاہم اگر پاکستان کوالیفائی نہ کر سکے اور سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ٹکرائے تو یہ میچ بھی کولمبو میں ہی ہوگا۔
اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکیں تو سیمی فائنل 1 کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل ممبئی میں کھیلا جائے گا۔
بھارت اگر سیمی فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ ممبئی میں کھیلے گا، تاہم اگر اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوتا ہے تو ایسی صورت میں میچ کولمبو منتقل ہوگا۔
یاد رہے کہ سری لنکا اور پاکستان سپر ایٹ کے گروپ 2 میں شامل ہیں، اس لیے دونوں کے درمیان سیمی فائنل ممکن نہیں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے یہ اعلان نومبر میں جاری شیڈول کی وضاحت یا تبدیلی کے طور پر تصور کیا جا رہا ہے۔



