ٹرمپ نے عالمی ٹیرف 15 فیصد کر دیا

ٹرمپ نے عالمی ٹیرف 15 فیصد کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی محصولات (ٹیرف) 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان امریکی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آیا۔صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے ممالک پر عائد 10 فیصد عالمی ٹیرف کو بڑھا کر 15 فیصد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک دہائیوں سے امریکا کا معاشی استحصال کرتے آئے ہیں، اس لیے ان کی انتظامیہ آئندہ مہینوں میں قانونی تقاضوں کے مطابق نئے اور قابلِ اجازت ٹیرف کا تعین کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں