اسرائیل کا لبنان میں پناہ گزیں کیمپ پر حملہ
لبنان کے جنوبی حصے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ “عين الحلوہ” پر اسرائیل نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ اس حملے میں کئی افراد بھی زخمی بھی ہوئے جبکہ حملے میں ایک گرجا گھر کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیل نے اس حملے کیلئے موقف اپنایا کہ اس حملے میں حماس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔کچھ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔تاہم زیادہ تر معتبر ذرائع پر مبنی رپورٹس میں مجموعی تعداد 10 کے قریب بتائی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments



