حملہ ہوا تو امریکی اڈوں اور اثاثوں کا نشانہ بنائیں گے، ایران
ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتا، تاہم اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ دشمن کے فوجی اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنائے گا۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات خطے میں فوجی جارحیت کے حقیقی خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایران کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور اس کا مقصد جنگ نہیں ہے، لیکن اگر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اپنے دفاع میں بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔
Load/Hide Comments



