عائزہ خان کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزامل گیا
ابوظہبی:خوبرو پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈ ن ویزامل گیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ انہیں یواے ای حکومت کی جانب سے گولڈن ویزاسے نوازا گیا ہے۔عائزہ نے حکام سے گولڈن ویزا حاصل کرتے ہوئے یادگار تصویر جاری کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “میں نے دبئی میں جو ناقابل فراموش یادیں تخلیق کی ہیں، خواہ وہ چھٹیوں کے دوران ہوں یا کام پر وہ دنیا بھر کے کسی بھی دوسرے تجربات سے بے مثال ہیں”۔
Load/Hide Comments