زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے گھر ننھی پری کی آمد

کراچی: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔انسٹاگرام پر مسرت کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے جبکہ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔2021 میں زارا اور اسد کا ایک نومولود بیٹا انتقال کرگیا تھا اور انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے۔اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کے بعد مداحوں کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں