معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

معرکہ حق میں خفت کے بعد بھارت کے جنگی جنون میں اضافہ، 26 کے بجائے 31 رافیل طیارے خریدے گا

بھارت 26 کی جگہ فرانس سے مزید 31رافیل لڑاکا طیارے خریدے گا۔
میلیٹرنی کی رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کے آرڈرز بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، پہلے سے موجود MRFA پروگرام کے تحت 114طیارے منصوبہ بند تھے، اور اب بھارت نے 31 کیریئر بیسڈ لڑاکا طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریلائنس ڈیفنس اور ہندوستان ایروانٹکس لمیٹڈ پروڈکشن پارٹنرز، رافیل لڑاکا طیارے کے فریم بھارت میں تیار کریں گے، فرانس بعض اجزا اور جدید AASM ہتھیار بنانے کے حقوق بھی دے رہا ہے۔
اگر یہ معاہدہ حتمی ہو گیا تو بھارت کے آرڈر کردہ رافیل طیاروں کی کل تعداد 145 ہو جائے گی۔
اس سے پہلے 2016 میں بھارت نے 36 طیارے خریدنے کے لیے فرانس کے ساتھ بین الحکومتی معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت 7.87 ارب یورو تھی اور پوری شپمنٹ کی فراہمی مکمل ہو چکی ہے، 2025 میں بھارتی نیوی کے لیے 26 نئے رافیل ایم لڑاکا طیارے بھی آرڈر کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں