نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں فوری معافی دی جائے، ٹرمپ

نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں فوری معافی دی جائے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں معافی ملنی چاہیے اور انہیں معافی نہ دینا شرمناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔امریکی صدر نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیلی عوام کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے۔دوسری جانب اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے فیصلہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر، آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں