ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام

ٹرمپ کا ایران کو دو ٹوک پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ہمیں معاہدہ کرنا ہی ہوگا ورنہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہو جائے گی۔اگر ایران نے اس بار بھی انکار کیا تو پھر کہانی مختلف ہوگی اور حالات اس کے لیے مشکل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو بہت پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے جہاں ان کی ملاقات چینی صدر ژی جن پنگ سے متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں