انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں ان کے چہرے پر گہرے زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس ٹریننگ سیشن کے دوران چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔بین اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر زخمی چہرے کی تصویر کے ساتھ مسکراہٹ کا ایموجی لگایا جبکہ ان کی دائیں آنکھ سوجھی ہوئی ہے اور نیل پڑ گیا ہے، چہرے پر کٹس بھی لگے ہوئے ہیں، ناک میں ٹشو کا ٹکڑا لگا ہواہے۔اسٹوکس نے مسکراتے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ ‘آپ کو کرکٹ گیند کی حالت دیکھنی چاہیے’۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا اسٹوکس ڈرہم میں قائم انڈور ٹریننگ فسیلیٹی میں زخمی ہوئے ہیں جہاں وہ بیٹنگ یا بولنگ نہیں کر رہے تھے بلکہ ایک طرف کھڑے تھے اور گیند ان کے چہرے کی طرف آتے ہوئے نہیں دیکھ پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں