گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

ممبئی: بھارتی اداکار گووندا ہندو انتہاپسند تنظیم ’شیوسینا‘ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار نے مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ کی جانب سے اداکار کو شمالی وسطی ممبئی سے لوک سبھا کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔گووندا نے 2009 میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں