سلامتی کونسل نے پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 7 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی۔پیر کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد پر امریکا نے اپنے سابقہ موقف میں تبدیلی کرتے ہوئے قراداد کو ویٹو کرنے سے گریز کیا۔سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہا۔قرارداد میں تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔7 اکتوبر 2023 کو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل کئی بار جنگ بندی کی قراداد پر اتفاق کرنے میں ناکام رہی تھی۔امریکا کا قرارداد کو ویٹو نہ کرنے کا اقدام غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر اس کے اور اس کے اتحادی اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلاف کا اشارہ ہے۔
Load/Hide Comments