ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو لاعلم رکھنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو لاعلم رکھنے کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو آگاہ نہیں کرتا۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کوشش ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ آگے کیا ممکن ہے، اور اگر بات نہ بنی تو پھر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں