امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا نے سعودی عرب کو مجموعی طور پر تقریباً 9 ارب ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو جدید پیٹریاٹ کیپیبلٹی میزائلز کے ساتھ متعلقہ آلات اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی کے توازن کو برقرار رکھنا ہے۔یہ منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دے رہا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں