کسی بھی نئےحملے کی صورت میں فوری جواب دیا جائے گا،ایرانی فوج
ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کی صورت میں فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تمام فوجی منصوبے اور احکامات پہلے ہی جاری کر دیے گئے ہیں۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر دشمن نے ایک بار پھر کسی احمقانہ اقدام کی کوشش کی تو ایران بلا تاخیر ردعمل دے گا۔
Load/Hide Comments



