پاکستان کے کرکٹر سفیان مقیم کا ڈربی شائر فالکنز سے معاہدہ

پاکستان کے کرکٹر سفیان مقیم کا ڈربی شائر فالکنز سے معاہدہ

انگلینڈ کی ڈربی شائر فالکنز نے پاکستان کے نوجوان کرکٹر سفیان مقیم سے معاہدہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر فالکنز نے 2026 وائٹیلیٹی بلاسٹ کے لیے دو بین الاقوامی اسپنرز سفیان مقیم اور محمد غضنفر کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔کلب کے مطابق سفیان مقیم ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے ابتدائی حصے میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے، جبکہ محمد غضنفر دوسرے مرحلے اور ناک آؤٹ میچز کے لیے فالکنز میں شامل ہوں گے۔پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں 5 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے سفیان مقیم اپنی بائیں ہاتھ کی رسٹ اسپن کے باعث عالمی فرنچائز کرکٹ میں خاصی پہچان بنا چکے ہیں۔ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر نے کہا کہ سفیان ایک ابھرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی اسٹار ہیں اور دباؤ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں