اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل کو مسترد کردیا
اسرائیل نے غزہ میں مجوزہ ’’بورڈ آف پیس‘‘ کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے اسرائیل سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ غزہ سے متعلق کسی بھی انتظامی یا سیاسی فیصلے میں اسرائیل کو نظر انداز کرنا قابلِ قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومت کا مؤقف ہے کہ غزہ سے جڑے معاملات براہِ راست اسرائیلی سلامتی اور قومی مفادات سے متعلق ہیں۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ گڈیون سار نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ بورڈ آف پیس کا معاملہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ اٹھائیں گے تاکہ اسرائیل کے تحفظات سے امریکی حکام کو آگاہ کیا جا سکے۔
Load/Hide Comments



