وائٹ ہاؤس نے غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے نام جاری کر دیے
وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی استحکام فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کو بھی بورڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام بورڈ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ نکولے ملادینوف کو بورڈ آف پیس کا ایگزیکٹو رکن مقرر کیا گیا ہے جو غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کے طور پر کام کریں گے۔برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے علاوہ مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ آف پیس میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



