امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے، ٹرمپ

امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرلیں، روس یا چین کو اپنے ہمسائے نہیں بنا سکتے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ چین یا روس گرین لینڈ تک پہنچیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ نہ بنایا گیا تو روس یا چین امریکا کے اگلے پڑوسی بن سکتے ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور روس کی عوام سے پیار کرتا ہوں لیکن انہیں امریکا کا پڑوسی نہیں بنایا جا سکتا۔ گرین لینڈ کے لیے رقم پر ابھی بات نہیں ہو رہی اس علاقے کے مالی معاملات پر فیصلہ بعد میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں