جھوٹے الزامات کیس : مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے افسر طلب
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواستوں پر ایف آئی اے انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔دوسری جانب کبریٰ خان نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا اور حسین ادریس ایڈووکیٹ نے کبریٰ خان سے ہدایت لینے کے لیے مہلت مانگ لی۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔