وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ اجلاس میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔ وفاقی کابینہ میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشنز میں ایک بار پھر تاخیر کا امکان ہے اور حکومت نے اس سلسلے میں قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں