ارب پتیوں کو نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں گا، میئر زہران ممدانی

ارب پتیوں کو نہیں، عوام کو جواب دہ ہوں گا، میئر زہران ممدانی

نیو یارک کے نومنتخب میئر زہران ممدانی نے اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھانے کے بعد واضح کیا ہے کہ وہ شہر میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ ایجنڈے پر عمل درآمد کریں گے اور عام محنت کش طبقے کے لیے نیو یارک کو زیادہ قابلِ رہائش اور سستا بنانے کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔سٹی ہال کے باہر منعقدہ عوامی تقریب میں حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے 34 سالہ ڈیموکریٹ رہنما زہران ممدانی نے کہا کہ ان کی حکومت کسی ارب پتی یا بااثر طبقے کے مفادات کے تابع نہیں ہوگی بلکہ تمام نیو یارکرز کو جواب دہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور ڈیموکریٹک سوشلسٹ منتخب ہوئے ہیں اور اسی نظریے کے تحت حکمرانی کریں گے۔زہران ممدانی نے انتخابی مہم کے دوران مہنگائی، کرایوں میں اضافے اور روزمرہ اخراجات کو مرکزی مسئلہ بنایا تھا۔ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ کرایوں کو منجمد کیا جائے گا، مفت بس سروس متعارف کرائی جائے گی اور بچوں کے لیے یونیورسل چائلڈ کیئر فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں