آفریدی، یوراج ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے! مگر کہاں؟

سابق کرکٹر شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے نامور کرکٹر ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز میچز میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔4 جولائی 2024 سے برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا پہلا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ میں پاک بھارت روایتی حریفوں کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے، اس میچ میں بھارت اور پاکستان کے سابق کرکٹر ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔ایونٹ کا سیمی فائنلز 12 جولائی کو طے ہیں جبکہ ٹورنامںٹ کا فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔قبل ازیں گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں