راکھی ساونت کے خلاف 11 لاکھ روپے ہرجانے اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر

ممبئی: بھارتی تفتیشی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت پر 11 لاکھ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت کے وکیل پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2023 میں دیے گئے انٹرویو کے دوران ان کے خلاف جھوٹے بیانات دیے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمیر وانکھیڑے نے راکھی ساونت اور ان کے وکیل کاشف علی خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداکارہ نے جھوٹے الزامات پر مبنی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا اور اس جھوٹی مہم سے بطور سرکاری افسر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں