سارہ خان کی دلہن کے روپ میں دلکش تصاویر، مداح گرویدہ
لاہور:خوبرو پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی دلہن کے روپ میں دلکش تصاویر پر ان کے مداح دل ہار بیٹھے۔حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں وہ دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ فوٹو شوٹ اداکارہ نے اپنی نئی آنیوالے منی سیریز “عبداللہ پور کا دیوداس” کے سیٹ پر کروایا ہے۔مذکورہ تصاویر میں سارہ نے عروسی جوڑا زیب تن کررکھا ہے جس پر بھاری قسم کا کام ہوا ہے جبکہ ماتھے پر ٹکا اور کلائیوں میں چوڑیاں اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہی ہیں۔فوٹو شوٹ کے دوران سارہ خان مختلف اداؤں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہیں جبکہ پوسٹ پر اداکارہ کے مداح ان کی خوب تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments