ایلون مسک کی دولت کا نیا ریکارڈ

ایلون مسک کی دولت کا نیا ریکارڈ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت کا حجم 750 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور وہ یہ سنگ میل عبور پر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم 16 دسمبر کو 600 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا تاہم امریکی عدالت کی جانب سے ٹیسلا میں ان کی تنخواہ 56 ارب ڈالر سے بڑھا کر 139 ارب ڈالر کرنے کے فیصلے کے بعد ان کی دولت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی دولت کا مجموعی حجم دنیا کے دیگرامیرترین 3 افراد کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مالکان اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل لیری پیچ کی دولت 252.6 ارب ڈالر، لیری ایلیسن کی دولت 242.7 ارب ڈالر اور جیف بیزوز 239.4 ارب ڈالر ہے تاہم ایلون مسک کی دولت تینوں کی دولت سے زیادہ ہے جو بالترتیب دنیا کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے امیر ترین افراد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں