غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروادی

امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ جمع کروایا ہے جس میں غزہ پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ الحادث کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے درحقیقت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔یاد رہے کہ اسرائیل کا کلیدی حمایتی امریکا حماس-اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔تاہم، حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے اپنے اتحادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران پکڑے گئے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں