یو اے ای میں قیامت خیز بارشیں، پروازیں منسوخ

یو اے ای میں قیامت خیز بارشیں، پروازیں منسوخ

متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے طوفان نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث کئی سڑکیں زیرِ آب آگئیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔شدید خراب موسم کے پیش نظر امارات ایئرلائن اور فلائی دبئی نے متعدد پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں جانے سے بچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔وزارتِ انسانی وسائل (MoHRE) نے متاثرہ علاقوں میں نجی اداروں کو 19 دسمبر کو ریموٹ ورک اپنانے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ ابوظہبی میں کمیونٹی تقریبات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں