نارتھ کیرولائنا میں خوفناک فضائی حادثہ
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تکنیکی خرابی کے باعث واپس ہوائی اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران قابو سے باہر ہو کر گر گیا، جس کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں معروف امریکی موٹر اسپورٹس ریسنگ ڈرائیور گریگ بفل بھی اپنے اہلِ خانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے۔
Load/Hide Comments



