عورتوں کی باتوں میں جو بولے، وہ مرد نہیں ہوتا، فضا علی کی یاسر نواز پر تنقید
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک نیا تنازع اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا یاسر کے حق میں بیان دیا۔
ندا یاسر حال ہی میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق اپنے ایک بیان کی وجہ سے خبروں میں تھیں، جسے عوام نے نامناسب قرار دیا تھا۔
شدید عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اس بیان پر معذرت بھی کر لی تھی۔ تاہم اداکارہ فضا علی اُن شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے ندا یاسر کے مؤقف سے اختلاف کیا۔
فضا علی کا کہنا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز نہایت محنتی لوگ ہوتے ہیں اور اگر انہیں تھوڑی سی ٹِپ دے دی جائے تو اس سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا، اس لیے ان پر پیسے ہڑپ کرنے جیسے الزامات لگانا درست نہیں تھا۔
اسی تنقید کے بعد یاسر نواز میدان میں آئے اور کہا کہ فضا علی بلا وجہ ان کی اہلیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
اب فضا علی نے ایک بار پھر یاسر نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ’حقیقی مرد‘ کبھی کسی عورت پر حملہ نہیں کرتا۔



