ترکی کے مرکزی بینک نے شرح سود میں بڑا اضافہ کردیا

استنبول: ترکی کے مرکزی بینک نے غیرمتوقع فیصلہ کرتے ہوئے شرح سود 500 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے 50 فیصد مقرر کردی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے مرکزی بینک نے بتایا کہ افراط زر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید اضافہ کردیا جائے گا۔مرکزی بینک نے ایک ایسے وقت میں شرح سود میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے جب ترکی بھر میں مقامی انتخابات محض 10 روز بعد شیڈول ہیں جبکہ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ مرکزی بینک کو سیاسی دباؤ سے آزاد ظاہر کرنے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی روکنے کے لیے عزم کا اشارہ دینا ہے۔دوسری جانب ترک کرنسی لیرا کی قدر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں 1.5 فیصد سے 31.91 بہتری ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتوں کے دوران کمی آئی تھی اور ترک ڈالر بونڈز کی قدر میں بھی بہتری ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں