شلپا شیٹی ایک اور مشکل میں پھنس گئی
ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کا نام ایک اور تنازع میں لیا جا رہا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیا وہ ایک اور مشکل پھنس گئی ہیں کیونکہ بنگلور کے واقع ان کے مشہور پب میں رات گئے ہونے والا معمولی تنازع سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کافی سنگین ہوگیا ہے اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی مذکورہ پب کی شریک مالکن ہیں اور بنگلور میں یہ واقعہ مبینہ طور پر 11 دسمبر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے سینٹ مارکس روڈ پر واقع واقع ریسٹورنٹ اور پب باسٹین میں پیش آیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پب کے اندر موجود افراد کے ایک گروپ کے درمیان بلند آواز میں تلخ کلامی ہو رہی ہے، جہاں ماحول خاصا کشیدہ دکھائی دیتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ہنگامہ بل کی ادائیگی کے معاملے پر ہونے والی ایک معمولی تکرار سے شروع ہوا اور معمول کی ادائیگی مبینہ طور پر گاہکوں کے درمیان بحث و تکرار میں بدل گئی، صورتحال بگڑنے پر پب کے عملے نے مداخلت کی اور معاملہ ٹھنڈا کر کے نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ وائرل ویڈیوز میں کاروباری شخصیت ستیہ نائیڈو بھی نظر آ رہے ہیں، جو سابق بگ باس میں بطور امیدوار شامل تھے اور ایک ٹی وی اینکر کے سابق شوہر ہیں، ان کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں میں مزید اضافہ ہوا اور یہ واقعہ شہریوں توجہ کا مرکز بن گیا۔



