نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرلیا گیا

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما آتشی نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ای ڈی کی ٹیم نے شراب پالیسی کیس میں آج اروند کیجریوال سے ان کی رہائشگاہ پر پوچھ گچھ کی تھی جس کے چند گھنٹوں کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ سے موبائل فونز اور دو ٹیبلیٹس بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔واضح رہے کہ دہلی ہائیکورٹ نے کیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں انفورسنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے جاری سمن پر گرفتاری سے عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ای ڈی نے اروند کیجریوال کو 9 سمن جاری کیے تھے جس میں وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں