مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار

مس یونیورس مقابلے میں جمیکا کی حسینہ حادثے کا شکار

مس یونیورس کا عالمہ مقابلہ حسن چمکتی روشنیوں اور رنگین ملبوسات کے بیچ اچانک خوفناک لمحے میں بدل گیا۔ بنکاک میں ہونے والے 73 ویں مس یونیورس 2025 پریلیمنری ایوننگ گاؤن مقابلے کے دوران مس جمیکا گیبریل ہنری اسٹیج سے گر پڑیں۔
واقعہ اتنا اچانک ہوا کہ مس جمیکا کو سنبھالا نہیں جاسکا اور اسٹاف نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے چہرے پر زخم اور فریکچر آئے ہیں، جبکہ جسم کے اندرونی حصوں سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔
ابتدائی صورتحال نے سب کو پریشان کر دیا، لیکن اب مس یونیورس آرگنائزیشن نے تصدیق کی ہے کہ 23 سالہ گیبریل ہنری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور انہیں 24 گھنٹے کے لیے خصوصی نیورولوجیکل مانیٹرنگ میں رکھا گیا ہے۔ طبی ماہرین بتدریج ان کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں، اور بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
آئندہ چند دنوں میں گیبریل کو مکمل طبی نگہبانی کے ساتھ جمیکا منتقل کیا جائے گا۔ مس یونیورس کی انتظامیہ نے ان کی میڈیکل فلائٹ کے تمام انتظامات خود کیے ہیں، جبکہ وطن واپسی پر بھی انہیں سیدھا اسپتال لے جایا جائے گا تاکہ علاج میں کوئی تعطل نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں