اسرائیلی کابینہ نے بجٹ 2026 میں افواج کیلیے 35 بلین ڈالر مختص کر دیے
اسرائیل کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، اسرائیلی کابینہ نے 2026ء کا بجٹ منظور کر لیا جس میں اسرائیلی افواج کے لیے 35 بلین ڈالر کی بھاری رقم مختص کی گئی۔ یہ رقم ابتدائی مجوزہ 28 بلین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کر رہی ہے۔بجٹ کی منظوری کابینہ سطح پر تو حاصل کر لی گئی، تاہم اصل مرحلہ اب پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا ہے جہاں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اپنے ہی حکومتی اتحاد میں بڑھتی ہوئی سیاسی تقسیم کے باعث سخت چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسرائیلی قانون کے مطابق نیتن یاہو حکومت کو مارچ 2026ء سے قبل ہر صورت پارلیمنٹ سے بجٹ منظور کروانا ہے بصورت دیگر اسرائیل میں نئے انتخابات کرانے ہوں گے۔
Load/Hide Comments



