چین میں بچوں کو ہوم ورک کراتے وقت والدین کو ہارٹ اٹیک ہونے لگا

ہانگزو: حال ہی میں چین میں ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں جس میں والدین اپنے بچوں کو ہوم ورک کراتے ہوئے ذہنی دباؤ میں آرہے ہیں اور دل کے دورے یا فالج کا شکار ہورہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگزو شہر سے تعلق رکھنے والی دو بچوں کی 40 سالہ والدہ مِس ڈونگ اپنے ایک بیٹے کو ریاضی کے ہوم ورک میں مدد کر رہی تھیں۔ وہ اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب بار بار سمجھانے کے باوجود بچہ ریاضی کے سوال کو سمجھ نہیں پارہا تھا۔ اسی دوران خاتون نے سر میں درد محسوس کیا اور الٹیاں ہوئیں۔ چند گھنٹوں تک لیٹنے کے باوجود جب حالت نہیں سنبھلی تو انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں سی ٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ طویل مدتی تناؤ کی وجہ سے خاتون کو معمولی فالج کا اٹیک ہوا تھا۔چین میں یہ کیسز تشویشناک حد تک بڑھ رہے جس کی ایک اور مثال ایک 36 سالہ والدہ ہیں جن کو دل کا دورہ پڑا کیونکہ ان کا بیٹا ریاضی کا ایک مسئلہ حل نہیں کر پارہا تھا اور بار بار سمجھانے کی وجہ سے وہ تناؤ میں آگئی تھیں۔