ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا

ایران نے امارات کے ساحل پر آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کی ہے تاہم اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔پاسداران انقلاب نے بتایا کہ آئل ٹینکر سنگاپور کے لیے پیٹروکیمیکل لے جا رہا تھا اور معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا۔تاہم ایران کی پاسداران انقلاب نے اس کارگو کی نوعیت یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فرم کے مطابق جس جہاز کی نشان دہی کی گئی وہ مارشل آئی لینڈز کے جھنڈے والا ٹینکر ہے۔فرم نے مزید بتایا کہ یہ آئل ٹینکر متحدہ عرب امارات کے علاقے عجمان سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں