میرے پجاری والد مجھے قتل کرنا چاہتے تھے، بھارتی اداکار روی کشن کا دعویٰ

ممبئی: نامور بھارتی اداکار روی کشن نے دعویٰ کیا ہے ان کے پجاری والد انہیں مارنا چاہتے تھے اور وہ والدہ کی مدد سے گھر سے بھاگ نکلے۔ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا جب انہوں نے رام لیلا میں پرفارم کرنا شروع کیا تو ان کے والد نے بہت بری طرح ان کی پٹائی کی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد انہیں قتل کرنا چاہتے تھے اس لئے 17 برس کی عمر میں انہیں گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔روی کشن نے بتایا کہ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ ایک پجاری بنیں یا پھر سرکاری ملازمت اختیار کریں۔واضح رہے کہ اداکار کرن راؤ کی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ میں نظر آئے جہاں ان کی پرفارمنس کو بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ نیٹ فلکس سیریز ’معاملہ لیگل ہے‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس کے ہر جانب چرچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں