عامر خان کا کلاسک کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کا عندیہ

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ اپنی بلاک بسٹر کامیڈی کلاسک فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئیل کا عندیہ دے دیا۔’انداز اپنا اپنا‘ 1994 میں ریلیز ہوئی جس میں عامر خان، سلمان، کرشمہ کپور، روینہ ٹنڈن اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔سوشل میڈیا پر لائیو سیشن میں عامر خان نے بتایا کہ فلمساز راج کمار سنتوشی فلم کے سیکوئیل پر کام کررہے ہیں۔عامر خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ زیادہ پرجوش نہ ہوں کیوں کہ ابھی یہ کام ابتدائی مراحل پر ہے۔واضح رہے کہ عامر خان اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کام کررہے ہیں جبکہ وہ سنی دیول کے ساتھ ’لاہور1947‘ بھی بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں