نیویارک اسمبلی میں 20 مارچ کو سندھ و پنجاب کو سسٹر اسٹیٹ بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی

امریکا کی ریاست نیویارک کی اسمبلی میں پاکستان کیلئے اہم قرارداد اس ماہ کی 20 تاریخ کو پیش کی جائے گی۔اس قرارداد میں نیویارک کو سندھ اور پنجاب کی سسٹر اسٹیٹ بنانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس سسٹراسٹیٹ کا درجہ دینے سے متعلق یہ قرارداد پیش کریں گے، روشن امکان ہے کہ یہ قرارداد فوری طورپر منظور کرلی جائے گی۔قرارداد نیویارک اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے خاص طورپر مارچ کا انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور جسے قرارداد مقاصد اور قرارداد پاکستان بھی کہا جاتا ہے پیش کی گئی تھی۔اب نیویارک کو پنجاب اور سندھ کی سسٹر اسٹیٹ بنانے سے متعلق اس قرارداد کی منظوری سے امریکی ریاست اور پاکستان کے ان دونوں صوبوں کے درمیان تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھےگا۔نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اس ضمن میں نومبر 2023 میں پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں جس میں انہوں نے اُس وقت کے سینیٹر اسحاق ڈار، نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وزیر صحت ڈاکٹرندیم جان، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور سینیٹر مشاہد حسین سے ملاقاتیں کی تھیں۔نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس نے لاہور چیمبر آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز سے بھی خطاب کیا تھا۔ انہوں نے آئی بی اے میں طلبہ کو لیچکر دیا تھا اور سندھ مدرسۃ السلام کے طلبہ سے بھی ملاقات کی تھی۔اسی دورے میں سندھ اور پنجاب کی نگران حکومتوں نے فل راموس کے دورے کو سراہتے ہوئے آمادگی ظاہر کی تھی کہ نیویارک اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد ان صوبوں کی اسمبلیوں میں بھی ایسی ہی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں