امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو ڈرگ کارٹیلز کے کنٹرول میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کررہا ہے۔
Load/Hide Comments

