یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک

یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک

تیونس: یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق افریقہ کے مختلف ممالک سے تھا، واقعہ کے حوالے سے تیونس پولیس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رواں سال میں پیش آنے والے خطے کے مہلک ترین سمندری حادثات میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں